ہمارے پیارے نبیﷺاور ایک یہودی کا واقعہ
ایک مرتبہ ہمارے پیارے نبیﷺصحابہ کرام رضی اللہ عنہ کو سکھا رہے تھے کہ پانی ہمیشہ دیکھ کر پینا چاہیے اور تین سانسوں میں پینا چاہئے، اتفاق سے ایک یہودی بھی چھپ کر رسول اللہﷺ کی یہ باتیں سن رہا تھا ہمارے پیارے نبیﷺ پر ہماری جانیں، ہمارے والدین،ہمارا مال سب کچھ قربان، آپ ﷺ کے کلام میں تاثیر ہی ایسی تھی کہ مسلمان ہو یا غیر مسلم آپﷺکی تعلیمات سے متاثر ضرور ہوتے ۔
رات کو سوتے سوتے اس یہودی کو جو ہمارے پیارے نبیﷺ کی باتیں سن رہا تھا، پیاس لگی، بہت زور کی پیاس محسوس ہوئی، جب اس یہودی کو پیاس لگی تو وہ اپنی بیوی سے بولا کہ مجھے اچھی طرح دیکھ کر پانی پلاﺅ۔ بیوی بولی: آپ کیسی باتیں کرتے ہیں، چراغ بجھا چکی ہوں،رات کا وقت ہے کیا دیکھ کے پانی پلاﺅں؟ ایسے ہی پی لیجیے، پانی تو صاف ستھرا ہوتا ہے گھر کا ہمارے۔
یہودی کو بڑا غصہ آیا، بیوی سے بولا کہ ”چراغ جلاﺅ“ اور روشنی میں مجھے پانی دیکھ کر پلاﺅ، بیوی
سمجھی کہ شوہر پاگل ہوگیا ہے۔
آخر یہودی خود اٹھا اور چراغ روشن کیا، چراغ کی روشنی میں اس کی بیوی نے دیکھا کہ اندھیرے میں وہ جو پانی اپنے شوہر کے پینے کے لیے لائی تھی اس میں ایک سیاہ بچھو (عقرب) تیر رہا ہے، یہودی بھی دیکھ کر حیران رہ گیا، اس پانی میں سیاہ بچھو تیر رہا تھا۔
بیوی کو اس نے تمام ماجرا کہہ سنایا کہ کس طرح اس نے چھپ کر رسول ﷺ کی باتیں سنی تھیں کہ ”پانی ہمیشہ دیکھ کر پینا چاہیے“۔
صبح کو وہ یہودی ہمارے پیارے نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور رات کا واقعہ آپﷺ کو سنادیا۔
آپ ﷺ نے یہودی کی پوری بات سن کر تبسم فرمایا۔ یہودی بولا: ”اے اللہ کے رسول! جس مذہب کی احتیاط انسان کی جان بچالے تو وہ مذہب خود پورے انسان کو دوزخ کی آگ سے کیوں کر نہ بچائے گا“۔ اتنا کہا اور وہ یہودی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
اللہ اکبر.... دوستو! پیارے نبیﷺکی کیا شان ہے
اور اللہ پاک ہم سب کو اپنے پیارے نبیﷺ کے طریقے پہ چلنے کی توفیق عطا کرے۔آمین
Comments
Post a Comment